امریکہ کی معروف ایم ایم فائٹرنے اسلام قبول کیا، حالیہ چند مہینوں نے میری زندگی بدل دی: امبر لیبروک

0

:واشنگٹن (ایجنسیاں): امریکہ کی معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔ 35 سالہ امبر لیبروک امریکہ کی فیدر فائٹ ڈویژن میں مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اب تک کئی کامیابیاں اپنے نام کرچکی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کے مینٹور مجید حمید نے ان کی رہنمائی کی، ان ہی کی بدولت انھیں عقیدے اور عقیدت کا پتہ چلا اور ان کیلئے اسلام قبول کرنے کی راہ آسان بنی۔

https://www.instagram.com/reel/CxPVFxvujSJ/?utm_source=ig_web_copy_link&igshid=MzRlODBiNWFlZA==

امبر کے مطابق انہوں نے مقابلے میں شکست کے کچھ ہفتوں بعد اسلام قبول کیا کیوں کہ اس وقت انہیں ہر جگہ اندھیرا محسوس ہورہا تھا، اس مایوسی کے وقت انھوں نے دل سے اللہ کو آواز دی اور اس نے اسلام قبول کرنے جیسا تحفہ دیا۔حال ہی میں امبر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں امبر نے لکھا کہ ’حالیہ چند مہینوں نے میری زندگی بدل دی ، اس دوران زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے، میں نے بہت محنت کی، میری زندگی میں سب کچھ الٹا ہونے لگا تھا لیکن پھر پلک جھپکتے ہی سب سمجھ میں آنے لگا، ہر چیز مجھے اللہ سے قریب کرنے اور دین کی تلاش کے راستے پر لے گئی، مجھے نہیں پتہ تھا کہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو برکتوں کا راستہ بنانے کیلئے تھے‘۔

مزید پڑھیں:

تین سائنسدانوں کو سال 2023 کے فزکس کا نوبل انعام

ایم ایم فائٹر نے اپنی پوسٹ میں رواں برس کو اپنے لیے حیرت انگیز سال قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ سب کچھ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS