مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ایم ٹیک – سی ایس ای (آرٹی فیشیل انٹیلی جنس اینڈ مشین لرننگ) اور فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 20 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ حیدرآباد کیمپس میں شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت پارٹ ٹائم اسپانسرڈ / سیلف فینانس پروگرام ایم ٹیک – سی ایس ای (اے آئی و ایم ایل) اور سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کیمپس میں سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ عمومی ہدایات و اہلیت کی جانکاری یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے:[email protected] پر ای میل کریں۔ll
مانو میں آرٹی فیشیل انٹیلی جنس میں ایم ٹیک و بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی میں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS