حسین عظمت دیں، افتخار خواب جناں شہید اعظم کونین باریاب جناں

0

حسین عظمت دیں، افتخار خواب جناں
شہید اعظم کونین باریاب جناں
برائے بوسہ تعظیم شاہ کرب و بلا
قدوم چوم رہے ہیں گل و گلاب جناں
یہ اب کوثر و تسنیم آپ کا ہے حسین
کہ فرط عشق میں کہتے ہیں سب حباب جناں
حسن، حسین ہیں دونوں ہی زینت فردوس
ہے ایک مہر جناں ایک ماہتاب جناں
یہ کہہ کے ہٹ گیا رضوان باب جنت سے
حسین آگئے لینے کو اب حساب جناں
قلم سے عزم کے اور خوں کی روشنائی سے
لکھا حسین نے دیباچہ کتاب جناں
حسین رکھتے ہیں کونین دونوں ہاتھوں میں
رکیب دوش نبی، مالک رکاب جناں
رہیں گے خلد میں سردار نوجوانوں کے
ہے حق تعالیٰ کا افضل یہ انتخاب جناں
افضل منگلوری

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS