افغانستان :دھماکہ اور حملوں میں 9افراد ہلاک

    0

    افغانستان کی دارالحکومت کابل کے گرین زون کی مشہور مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام اور نمازی جاں بحق ہو گئے۔اس کے علاوہ شمالی علاقے میں حملہ میں 7 شہری ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام نے حملہ کی ذمے داری طالبان پر عائد کی ہے۔مجموعی طور پر آج دھماکوں اور حملوں میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔
    ابھی تک مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔
    شہر کے محفوظ ترین علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریب ہی واقع سفارتخانوں اور بین الاقوامی دفاتر میں دھماکے بعد سائرن بجنے لگے اور عملہ محفوظ کمروں کی جانب روانہ ہو گئے۔
     وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے ایک خبر رساں ایجنسی سے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردوں نے وزیر اکبر خان مسجد میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملہ کیا۔
    یہ مسجد گرین زون کے داخلی دروازے پر واقع ہے اور اس انتہائی سیکورٹی کے حامل علاقے میں واقع مسجد میں لوگ دونوں اطراف سے داخل ہو سکتے ہیں اور اہم رہنما اکثرعید کی نماز یہاں ادا کرتے ہیں 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS