24گھنٹے میں 883نئے مریض، کل تعداد8684 کے پار

0

ملک میں کورونا نے ایک بارپھر پکڑی رفتار
نئی دہلی (یو این آئی) : ملک میں کورونا وائرس سے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس سے نجات پانے والوں کی تعداد کم رہنے کی وجہ سے گزشتہ 24گھنٹے میں 883فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18684 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں انفیکشن کے 3688نئے معاملے سامنے آئے ، جبکہ 2755 مریضوں نے وبا کو شکست دی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح 7بجے تک 188کروڑ 89لاکھ 90ہزار 935کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3,688نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو مریضوں کی شرح 0.04 فیصد ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2755افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 4کروڑ 25لاکھ 33ہزار 337مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.74فیصد ہے ۔ دوسری جانب قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی تیز رفتاری سے خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہاں اس انفیکشن کے 1607نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس دوران یہاں 359ایکٹو معاملوں کے بڑھنے کے بعد ان کی تعداد 5609ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 1246افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کااعدادوشمار 1849772 پر پہنچ گیا، جبکہ دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26174ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS