نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں پیر سے مزید راحت دی جارہی ہے اور اس کے تحت مذہبی مقامات کو بھی کھولا جارہا
ہے۔وزارت ثقافت نے ملک کے 820 یادگاری مقامات کو بھی کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ؒوگ پوجا اور عبادت کرتے ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 111
یادگاری مقامات اترپردیش میں ہیں جبکہ کرناٹک میں 75 ،مہاراشٹر میں 65،مدھیہ پردیش میں 60 ،گجرات میں 77یادگاری مقام شامل ہیں۔اس کے علاوہ اترپردیش
میں آگرہ کے 35،لکھنؤ کے 65 ،دہلی میں 14 اورجے پورمیں 20 ،ممبئی کے 14 ،چنئی کے 75 پٹنہ کے سات مقام بھی شامل ہے۔
وزارت کی جانب سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق ان یادگاری مقامات میں پوجا اور عبادت کےلئے لوگوں کی تعداد طے کی گئی ہے۔جعمہ کی نماز کےلئے بھی تعداد
الگ سے طے کی گئی ہے ۔ان مقامات پر وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی ہدایات پر عمل ہرکسی کےلئے لازمی ہوگا۔
یواین آئی۔اےایم۔
- Regional
- Bihar & Jharkhand
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Karnataka & Tamil Nadu
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
- Uttar Pradesh
پیر سے 820 یادگاری مقامات بھی کھل جائے گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS