کشمیر میں 70 سے 90  غیر ملکی جنگجو سرگرم: آئی جی کشمیر

    0

    سری نگر: کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں 70  سے 90 غیر ملکی جنگجو سرگرم ہیں جن میں 40 ایسے ہیں جن کے نام ہمیں معلوم ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو جنگجویت کا راستہ اختیار کرنے کے لئے مسلسل اکسا رہا ہے اورڈرونز وغیرہ کے ذریعے اسلحہ و گولہ باردو بھیج رہا ہے۔
    انسپکٹر جنرل نے یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا:'وادی کشمیر میں 70 سے 90 غیر ملکی جنگجو سرگرم ہیں جن میں سے ہمیں 40 کے نام ہمیں معلوم ہیں'۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو جنگجویت کا راستہ اختیار کرنے کے لئے اکسا رہا ہے اورانہیں ڈرونز وغیرہ کے ذریعے سامان بھیج رہا ہے اور جتنا بھی یہاں جنگجوؤں کے پاس سامان ہے وہ سب پاکستان سے ہی آرہا ہے۔
    سوپور مبینہ حراستی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا:'سوپور واقعے میں تفتیش چل رہی ہے اور جن دو پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سے وہ (عرفان احمد ڈار)چھاپے کے دوران بھاگ گیا تھا ان کو معطل کیا گیا ہے'۔
    انہوں نے کہا کہ سوپور کے اس نوجوان کو دکان سے گرفتار کیا گیا تھا اوراس کی تحویل سے دو پستولیں برآمد کی گئی تھیں اوراس کو بعد میں مزید برآمدگی کے لئے چھاپے پرلیا جارہا تھا۔
    بتادیں کہ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ سوپور مبینہ حراستی ہلاکت کے بارے میں انکوائری کر رہے ہیں۔
    انہوں نے مہلوک نوجوان عرفان احمد ڈار کے لواحقین و دیگر متعلقین سے اپنے بیانات 26 ستمبر تک ریکارڈ کرانے کو کہا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS