یروشلم میں بس پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی

0

یروشلم: (یو این آئی) اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم کے پرانے شہر میں اتوار کی صبح ایک بندوق بردار کی بس پر فائرنگ سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی پولیس اور ڈاکٹروں نے دی۔ یہودیوں کے مقدس مقام ویسٹرن وال کے قریب بس پر فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم نے واقعہ کو اولڈ سٹی پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اسرائیلی پولیس نے مشتبہ حملہ آور کا پیچھا کرنے کے لیے عملہ بھیج دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS