جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 7 افراد کی موت

0

بہرائچ، (ایجنسیاں):بہرائچ ضلع کے کوتوالی نانپارہ علاقے کے ماسو پور گاو¿ں میں جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے تین بچے سمیت 7 افراد
کی موت ہو گئی ہے،ان موتوں کی وجہ سے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے – یہ واقعہ بہرائچ
ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگڑوا ماسو پور گاو¿ں میں پیش آیا۔
ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں عید میلاد النبی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران کرنٹ سے 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ضلع کے
کوتوالی نانپارہ علاقے کے ماسو پور گاو¿ں میں جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے3 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ان اموات کی
وجہ سے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت الیاس
ولد نفیس، تبریز ولد محمد، اصفیان ابن وسیم، ابرار ابن اشفاق کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت تاحال
سامنے نہیں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جلوس کی گاڑی میں لگی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، جس سے اس میں کرنٹ
دوڑنے لگا۔ اس کے بعد سات لوگ کرنٹ کی زد میں آ گئے۔ ان میں سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک نے علاج کے لیے اسپتال
لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا اور دوسرے کی اسپتال لے جانے کے بعد موت واقع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا جلوس
میں شامل افراد واپس لوٹ رہے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ فی الحال موقع پر پولیس
فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور ضلع مجسٹریٹ سمیت پولیس انتظامیہ کے سینئر
افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS