بنگلہ دیش میں روہنگیا گروہوں کے درمیان جھڑپیں ،7ہلاک

0
Image: aa.com

ڈھاکہ، (یو این آئی) بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں جمعہ کو روہنگیا پناہ گزینوں کے دو حریف گروہ کے درمیان جھڑپ میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
بی ڈی نیوز 24 نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہاب قیصر خان کے حوالے سے بتایا کہ صبح 4.15 پر اوکھیا مہاجر کیمپ میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے۔
مسٹر خان نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ، وہیں مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں کی جا سکی ہے۔ زخمیوں کا کیمپ کے قریب واقع کلینک میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس وقت صورتحال قابو میں ہے۔ کیمپ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS