ہماچل پردیش میں 65.5فیصدووٹنگ، 8 دسمبر کو نتائج

0

شملہ (ایجنسیاں) :ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی۔ ایک ہی مرحلے میں 68 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں اس بار 412 امیدوار میدان میں تھے۔ انتخابی نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ پہاڑی ریاست کے 68 حلقوں میں 55 لاکھ سے زیادہ ووٹروں نے 412 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا ہے۔ میدان میں نمایاں چہروں میں وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ اور بی جے پی کے سابق سربراہ ستپال سنگھ ستی شامل ہیں۔ اس الیکشن میں اصل مقابلہ بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ہے۔ ادھرکانگریس لیڈر آنند شرما نے ہفتہ کوکہا کہ ہماچل پردیش کے لوگ ریاست میں بی جے پی کو بے دخل کرکے حکومت بدلنے کے موڈ میں ہیں۔ ریاستی اسمبلی انتخابات۔ حکمراں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے شرما نے کہا کہ معاشرے کا ایک بڑا طبقہ خاص طور پر سرکاری ملازمین، نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے مایوس اور خواتین تبدیلی کے موڈ میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS