یزا پر پاکستان جانے والے 57 کشمیری نوجوان جنگجو بنے: دلباغ سنگھ

0
Image: The Indian Express

راجوری: (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ 2017 اور 2018 میں سٹیڈی یا ٹورسٹ ویزا پر پاکستان جانے والے 57 کشمیری نوجوان جنگجو بنے جن میں سے اب تک 17 کو مارا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سفر کے لئے ویزا کے حصول کو سخت بنایا گیا ہے۔پولیس سربراہ نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ’سنہ 2017 اور 2018 میں بہت سارے نوجوان سٹیڈی یا ٹورسٹ ویزا پر پاکستان چلے گئے۔ ہمارے پاس 57 ایسے نوجوانوں کے کیسز آئے جو پاکستان چلے جانے کے بعد کسی نہ کسی جنگجو کارروائی میں ملوث رہے۔انہوں نے کہا: وہ پاسپورٹ پر گئے لیکن جب واپس آئے تو غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے اس پار آئے۔ ان میں سے اب تک 17 جنگجوئوں کو مارا جا چکا ہے۔ 13 ایسے ہیں جن کی ہم نے شناخت کر لی ہے اور وہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں۔ 17 لوگ ایسے ہیں جو گئے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک واپس نہیں لوٹے ہیں۔لباغ سنگھ نے پاکستان کے سفر کے لئے درکار ویزا کے حصول کو سخت بنانے پر کہا: ’یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ پاکستان جانے کے ویزا کو سخت کیوں بنایا گیا ہے۔ سختی کی وجہ یہی ہے کہ یہاں سے نوجوان پڑھائی کے لئے جاتے ہیں لیکن وہاں سے بندوق اٹھا کر واپس آتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا: مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں قلم پر بندوق کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS