الجیریا میں گیس رساؤ دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت، 16 زخمی

    0

    الجیئرس: الجیریا کے شمال مغربی علاقے میں سنیچر کو ہوئے ایک زوردار گیس دھماکے میں کم از کم پانچ لوگوں کی موت اور 16 دیگرزخمی ہوگئے۔
    مقامی خبررساںایجنسی نے وزارت داخلہ سے اتوار کو کہا کہ یہ دھماکہ البیض شہر سے 550 کلومیٹردورالجیئرس شہر میں سنیچر کی دوپہر ہوا۔ اس نے بتایا کہ یہ حادثہ گیس کے رساؤ کے سبب پیش آیا جس میں پانچ لوگوں کی موت اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔
    صدر المجید تبون نے اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے علاج کے لئے سبھی ضروری اقدامات کرنے کے احکام دیئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS