واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی : دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19)کی وبا سے متاثرین کی تعداد 5.20 کروڑ کو عبور کرچکی ہے،جس میں سے 47.61 فیصد کیسز امریکہ،ہندوستان اور برازیل سے ہیں۔
اس جان لیوا وبا سے متاثرہونے کے لحاظ سے پہلے،دوسرے اور تیسرے مقام پرامریکہ،ہندوستان اور برازیل ہیں۔ وہیں اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے کے معاملہ میں ہندوستان،برازیل اورامریکہ بالترتیب پہلی،دوسری اورتیسری پوزیشن پرہیں۔جب کہ ہلاکتوں کے معاملہ میں امریکہ پہلے،برازیل دوسرے جب کہ ہندوستان تیسرے مقام پر ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 190 ممالک میں اب تک 5.20 کروڑسے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اوراب تک 3.38 کروڑ سے زائد افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں،جب کہ 12، 82،796 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے،اور یہ ملک وبا سے متاثر ہونے کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ وہیں کورونا سے شفایابی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 1،03،97،400 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 39،97،175 افراد شفایاب اور 2،41،619 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47،905 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 86.84 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور صحت مند افراد کی تعداد 80.66 لاکھ ہوگئی ہے ، جبکہ 550 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،28،121 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کےایکٹیو کیسز کی تعداد 5،363 سے گھٹ کر 4،84،294 رہ گئی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- International
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
دنیا میں امریکہ،ہندوستان اوربرازیل میں کورونا وائرس کے 47.61 فیصد کیسز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS