ماہرین صحت نے کہا کہ دیوالی میں آتش بازی  سے بڑھ  سکتے ہیں کورونا انفیکشن کے معاملے

0

نئی  دہلی:کورونا وائرس کووڈ۔19 وبااورآلودگی کے پیش نظر ماہرین صحت نے دیوالی کے دوران آتش بازی سے بچنے کی اپیل کی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے آلودگی کے ساتھ ساتھ  کووڈ۔19انفیکشن کے خطرے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا کہ ٹھنڈ اور آلودگی کی وجہ سے اسماگ بڑھنے لگا ہے اوراگر آتش بازی سے پرہیزنہیں کیا گیا تو صورت حال اور خراب ہوسکتی ہے جس  سے  کووڈ۔19 کے پھیلنے اوراس کی وجہ سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا  ہے۔
نئی  دہلی کے فورٹس۔اسکورٹس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر راہل گپتا کاکہنا ہے کہ جب درجہ حرارت کم ہونے اور ٓلودگی زیادہ  ہونے کی وجہ سے ہوا میں طویل عرصے تک آلودگی کے ذرات موجود رہتے ہیں تو کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے اور اس وجہ سے لوگ جلد  بیماری کی زد میں آسکتے ہیں۔
فضائی آلودگی زیادہ ہونے پر پھیپھڑے پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے اورخلیات زیادہ تباہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وائرس اور دیگر چھوٹے وائرسوں کا ہمارے  پھیپھڑوں پر حملہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
مطالعہ سے معلوم  ہوا ہے کہ جن علاقوں میں آلودگی زیادہ ہوتی ہے وہاں کووڈ سے متاثر ہونے اورکورونا سے اموات کے بھی معاملے بڑھ سکتے ہیں۔
فورٹس اسپتال،نوئیڈا اورفورٹس اسکارٹس ہارٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،نئی دہلی کےبرین اوراسپائن محکمہ کے ڈائریکٹر راہل گپتا کا کہنا ہے کہ سردی کی ابھی ابتدا ہوئی ہے اورکہرے کی ابتدا ابھی نہیں ہوئی ہے،اس کے باوجود اے کیو آئی کی سطح خطرناک زمرے میں یعنی 300 اور 500 کے درمیان ہے۔
اپولو اسپتال کے سینئر انٹرنل میڈیسن ماہر ڈاکٹر راکیش کمارنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پٹاخے نہ چلائیں اور گرین دیوالی منانے  کی  اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتش بازی ماحول اور انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ دیوالی کے دوران آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہوا اور بھی زہریلی ہوسکتی ہے۔
میکس اسپتال کے پلمونولاجی  محکمہ  کے سربراہ ڈاکٹروویک  ننگیا کے مطابق سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والے چھ  پٹاخوں-سانپ پٹاخے،لڑی(ایک ہزار پٹاخے کے ساتھ )،پھولجھڑی، پل-پل(تارے  کی  طرح چمکنے والے)،انار اور چکری ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعہ مخصوص حدود سے 200 سے 2 ہزار گنا زیادہ ذرات مادے کا اخراج کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS