ہبلی میں توہین آمیزپوسٹ کے بعد کشیدگی، ملزم گرفتار

0

ہبلی (ایس این بی ) : ہبلی میں پولیس نے ابھےشیک ہیرے مٹھ نامی شخص کو گرفتار کےا ہے جس نے اپنے واٹس اےپ اسٹےٹس مےں کعبہ اﷲپر بھگوا جھنڈا لہرانے کی اےک بناوٹی فوٹو شامل کی تھی اور اس کے وائرل ہوجانے سے ہفتہ اور اتوار کی درمےانی شب شہر مےں کشےدگی پھےل گئی ، سنگ باری ہوئی، جس مےں چند پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہےں۔ اہانت آمیز اور اشتعال انگےز پوسٹ شامل کرنے والے شرپسند کی گرفتاری کے بعد بھی پرانی ہبلی پولیس اسٹےشن کے قریب سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے تھے۔ انڈی پمپ سرکل پر مبےنہ طور پر ہوئی سنگ باری کے دوران اےک پولیس جیپ کو الٹ دیا گیا ،ایک پولیس انسپکٹر سمیت چند عملہ زخمی ہوا۔پولیس نے لاٹھی چارج کےا ، ہوا مےں فائرنگ کی، آنسو گےس کے گولے داغے۔ہبلی،دھاڑواڑ پولیس کمشنر لابھو رام ،سےنئر پولیس افسران نے جائے واردات پہنچ کر جائزہ لےا۔ حالات کو دےکھتے ہوئے 20 اپریل تک شہرمیں دفعہ 144نافذ کردےا گےا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تشدد میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 40لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس درمےان انجمن اسلام ہبلی کے نائب صدر الطاف کِتّور، کانگرےس لےڈر شاہ زماں مجاہد اور دےگر نے تمام سے امن برقرار رکھنے کی اپےل کی ہے۔ الطاف کتّور نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشےدگی پےدا کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسند کو پہلے ہی گرفتار کرلےا گےا ہے ۔رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے، اس لئے تمام لوگ امن برقرار رکھےں۔چند لوگوں نے سنگ باری کی ہے ۔یہ واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ پولیس کمشنر لابھو رام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شامل کئے گئے اےک پوسٹ کے سبب یہ واقعہ ہوا ہے۔ اس تعلق سے اےک ملزم کو پہلے ہی گرفتار کرلےا گےا ہے۔ ملزم کی گرفتار کے باوجود پولیس اسٹےشن کے روبرو لوگوں کے جمع ہونے سے یہ سنگ باری کا واقعہ ہوا۔
اس دوران رےاستی وزےر داخلہ اراگا گےانےندرا نے وجےانگر ضلع کے ہوسپےٹ مےں نامہ نگاروں سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شب ہبلی میں ا یک شخص کے اپنے واٹس اےپ اسٹےٹس پر قابل اعتراص پوسٹ شامل کئے جانے پر تنازعہ شروع ہوگےا ،لےکن اب وہاں حالات زےرقابو ہےں۔پوسٹ شامل کرنے والے ملزم سمیت متعدد افراد کو گرفتار کےا گےا ہے ۔قانون ہاتھ مےں لےنے والے عناصر کے خلاف رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے کےوں نہ، ہو شرپسندوں کو بخشا نہےں جائے گا ۔ابتدائی نظر میں یہ ایک منظم سازش نظر آتی ہے ۔مجھے جو اطلاعات ملی ہےں اس کے مطابق وہاں پہلے ہی سنگ باری ہوئی تھی جس مےں چار پولیس اہل کار اور چند عملہ زخمی ہوا ہے ۔ایک پی ایس آئی شدید زخمی ہوا ہے جسے مزید علاج کےلئے اسپتال میں داخل کےا گےا ہے ۔اراگا گےانےندرا نے کہا کہ ےہ کے جی ہلی ، ڈی جے ہلی بنگلورکی طرح کا واقعہ ہے ۔گڑبڑ شروع کرنے کےلئے وہاں سنگ باری ہوئی ہے ۔فی الحال صورت حال زےر قابو ہے ،حالات کو قابومیں رکھنے کےلئے مزید پولیس دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS