کورونا وائرس  سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 312 

0

نئی دہلی: مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور دہلی میں  کورونا وائرس (كووڈ -19) سے  ہلاک ہونے والوں کے تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا اور ان تین ریاستوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 312 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا  سے ہوئی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کا تقریبا 65 فیصد ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری  کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14378 ہو گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 تک پہنچ گئی ہے ۔ اب تک 1992 افراد کو صحت یا ب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔
مدھیہ  پردیش میں بھی متاثرین  کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا  اور وہاں  190 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1310 ہوگئی ہے اور ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 16 سے بڑھ کر 69 ہو گئی ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS