شمالی کشمیر کے سوپور میں لشکر کے تین اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

0

سری نگر: (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تین اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ زینہ گیرسوپور میں درد پورہ کراسنگ پر 11 جنوری کو ایک ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دیکھا کہ تین افراد گنڈ براٹھ گاؤں سے بومئی گاؤں کی طرف مشکوک حالات میں گھوم پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکہ پر ان تینوں افراد کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا لیکن سیکورٹی فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے تینوں کو دھر لیا۔ موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکن سوپور، توصیف احمد ڈار ولد مرحوم غلام حسن ڈار ساکن آرام پورہ سوپور اور مومن نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکن آرام پورہ سوپور کے بطور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تحویل سے دو پستول، دو پستول میگزین، تیرہ پستول گولیاں اور ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے منکشف ہوا کہ گرفتار شدگان لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے اعانت کار تھے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here