کابل: (یو این آئی/ژنہوا) مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں فائرنگ میں ایک صحافی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے اتوار کو اس واقعے کی تصدیق کی۔ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا، “صحافی اور مصنف سید معروف سادات ہفتے کی شام اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ جلال آباد شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ پانچ میں کارسے جارہے تھے۔ اس دوران ایک رکشے پر سوار بندوق بردار نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں سادات کا بیٹا اور گاڑی کا ڈرائیورزخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کے آزاد میڈیا گروپ افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
شمالی افغانستان میں فائرنگ میں صحافی سمیت تین افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS