گوٹیرس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کی مذمت کی

0
image:hindustantimes

اقوام متحدہ: (یو این آئی/شنہوا) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے ہفتہ کو مالی کے کدال علاقے میں ٹیسالت کے قریب ایک طاقتور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں مصر کے اقوام متحدہ کا امن فوجی ہلاک اور تین دیگرشدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ گوٹریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصری حکومت اوررہائشیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پرحملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہیں۔ انہوں نے مالی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد سزا دی جا سکے۔ گوٹریس نے بتایا کہ اقوام متحدہ مالی کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS