کیرلہ میں حوالہ کے 2.85 کروڑ روپے برآمد

0

کاسرگوڈ: کیرلہ میں  محکمہ آبکاری کے  افسران نے منگلورو  کے رہنے  والے ایک شخص سے 2.85 کروڑروپےحوالہ کی رقم برآمد کی ہے۔ذرائع کے مطابق کومبالا علاقے کے  محکمہ آبکاری کے افسران نے منگل کی صبح  منجیشور کے تھومیناڈ میں سرحدی چیک پوسٹ پر شبہ کی بنیاد پر ایک گاڑی  کو روکا۔ تلاشی لینے پر اس گاڑی میں سے نوٹو کے سینکڑوں  بنڈل برآمد  ہوئے۔
افسران نے  پولس کی  مدد سے گاڑی میں سوار ملزم شمس الدین کو گرفتار کرلیا۔وہ غیر قانونی طور سے روپے کو کیرلہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔محکمہ آبکاری نے اسے گرفتار کرکے مزید کارروائی  کے لئے منجیشورپولس کے سپرد کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS