بوکارو پہنچے 2610 تارکین وطن مزدور

0

بوکارو : وبائی مرض نویل کورونا کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بینگلورو اور تمل ناڈو میں پھنسے جھارکھنڈ کے قریب ڈھائی ہزار تارکین وطن آج خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعہ بوکارو پہنچے ۔ڈپٹی کمشنر مکیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ چندن کمار جھا نے یہاں بتایاکہ جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع کے 2610 تارکین وطن مزدوروں کو آج خصوصی ریل گاڑیوں سے بوکارو اسٹیل سیٹی اسٹیشن لایا گیا ہے ۔ان میں کرناٹک کے بینگلورو سے 1470 اور تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے 1140 مزدور،طلباءاوردیگر افراد بوکارو آئے ہیں۔ کمارنے بتایاکہ کورونا وائرس سے بچاﺅکیلئے تمام طریقہ کار پر عمل کرایا جارہاہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS