وینزویلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افراد ہلاک

0
Hindustan Times

کاراکاس: (یو این آئی/ژنہوا) وینزویلا کے شمالی صوبے اراگوا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 52 دیگر لاپتہ بتائے گئے ہیں۔نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے اتوار کو ٹیلی ویژن پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’صدر نکولس مادورو اسے ایک آفت زدہ علاقہ قرار دینے جا رہے ہیں اور انہوں نے تین دن کے سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔‘‘
بیان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے باعث ہوئی۔ بارش کی وجہ سے دارالحکومت کاراکاس سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر لاس تیجیریاس کے قریب کئی ندیوں میں طغیابی ہے۔
نائب صدر روڈریگیز نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بولیورین نیشنل آرمڈ فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی اور تباہ شدہ کاروباروں کو مدد فراہم کی جائے گی۔
داخلی تعلقات، انصاف اور امن کے وزیرریمگیوسیبیلوس نے کہا کہ سیکورٹی اور رسک مینجمنٹ ایجنسیوں کے 1,000 سے زیادہ اہلکار ہنگامی صورتحال پر کام کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS