چین: صوبہ ہوبئی میں موسلادھار بارش سے21 افراد ہلاک

0
image:ndtv.com

ووہان: (یو این آئی /ژنہوا) وسطی چین کے صوبہ ہوبئی میں بدھ سے جمعرات تک موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے اکیس افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے۔ یہ معلومات مقامی حکام نے جمعہ کے روز دی۔
سوشیان کاؤنٹی کے لیولین ٹاؤن شپ میں مجموعی بارش 503 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔ کاؤنٹی نے ایک اعلان میں کہا کہ بدھ سے جمعرات 0900 بجے تک پانی کی اوسط گہرائی 3.5 میٹررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹاؤن شپ میں 8،000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امداد اور راحتی کا کام جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS