بند کیا جائے 2 ہزار کا نوٹ، ہو رہا ہے غلط استعمال:سشیل

0

نئی دہلی(ایجنسیاں)
کے رکن پارلیمنٹ سشیل مودی نے راجیہ سبھا میں 2000 روپے کے نوٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سشیل مودی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ نوٹ بندی کے بعد 2016 میں متعارف کرائے گئے 2000 کے نوٹوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ لوگ اس نوٹ کو ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اسے مجرمانہ سرگرمیوں اور غیر قانونی تجارت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت اسے روکے۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے ایوان بالا میں زیرو آور کے دوران 2000 روپے کے نوٹوں کی منسوخی کا معاملہ اٹھایا۔ بازار میں گلابی رنگ کے 2000 روپے کے نوٹ دیکھنا نایاب ہو گیا ہے۔ اے ٹی ایم سے نکل نہیں رہے ہیں اور یہ افواہ ہے کہ یہ اب قانونی نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے اس سلسلے میں صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ نوٹ بندی کے بعد جب سے 2ہزار روپے کا نوٹ چلایا گیا ہے تب سے اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ شروع میں یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ یہ نوٹ عام لوگوں کے لائق نہیں ہے کیونکہ اس کے چینج کرانے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اب یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ یہ نوٹ اچانک مارکیٹ سے غائب کیسے ہوگیا اور سارے نوٹ کہاں چلے گئے؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS