راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتا ل میں 200 ملازمین کو ہٹایا گیا

0

نئی دہلی (ایس این بی) : راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتا ل میں کام کرنے والے تقریباً 200 جزوقتی ملازمین کو ہٹا دیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ نے ملازمین کی لسٹ جاری کرکے انھیں کام پر آنے سے منع کر دیا۔اس کے خلاف ان ملاز مین نے اسپتا ل کے باہر مظاہرہ کیا۔اس دوران قریب تین گھنٹے تک اوپی ڈی پر بھی اثر پڑا ۔ہٹائے گئے ملازمین میں نرسنگ اردلی کے ساتھ گارڈ اور صفائی ملازمین شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق وبا کے دور میں انھیں ایک پرائیو یٹ ایجنسی کے ذریعہ پانچ سو سے زیادہ ملازمین کانٹریکٹ پر رکھے گئے تھے۔ اس وقت اسپتال میں تقریباً 600 بیڈ آپریشنل تھے۔لیکن اب 150 بیڈ ہی آپریشنل ہیں۔ملازمین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایجنسی کو ملازمین کی تعداد کم کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔اسی کے تحت او پی ڈی میں ایک لسٹ لگا دی گئی اور ملازمین کو کہہ دیا گیا کہ جس کا نام لسٹ میں ہے وہ کل سے کام پر نہ آئیں۔اس کے بعد جن ملازمین کے نام لسٹ میں تھے انھوں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور وہ وہی او پی ڈی میں ہی نعرے بازی کرنے لگے۔اطلاع ملنے پر وہاں پولیس پہنچی اور انھیں ہٹانا شروع کر دیا۔ اس میں ایک خاتون ملازمین کے ہاتھ میں چوٹ بھی آ گئی۔اس کے بعد وہ اسپتا کے باہر ہی مظاہرہ پر بیٹھ گئے۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انھوں نے وبا کے وقت اسپتال میں کام کیا جب ان کے پاس کوئی جانے کو تیار نہیں تھا۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ایجنسی اور اسپتال انتظامیہ دونوں ہی کوئی مناسب جواب نہیں دے رہے ہیں۔ نہ ہی انھوں نے نکالے جانے سے پہلے کوئی اطلاع دی ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر یہاں جگہ نہیں ہے تو ہمیں کسی اور اسپتال میں تعینات کر دیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بنا کسی نوٹس کے نکالے جانے سے ان کے گھروں میں روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS