ویشالی میں 200 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد

0
image:dastaktime.org

حاجی پور: (یواین آئی) بہار کے ضلع ویشالی کےرستم پور پولیس آؤٹ علاقہ سے پولیس نے 200 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی ۔ پولیس ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایا ہے کہ اطلاع کی بنیاد پر بیریار پور گاؤں میں واقع ایک ٹھکانےپر اتواردیر رات ایک چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران موقع سے ہریانہ میں تیار کردہ 200 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS