اترپردیش ہوم گارڈ کے 20فیصد عہدوں پر خواتین کی بھرتی : سی ایم او

0

لکھنئو (یو این آئی) : اتر پردیش حکومت نے ہوم گارڈز میں 20فیصد اسامیوں پر صرف خواتین کو بھرتی کرنے کی پہل کرتے ہوئے اس محکمہ میں خالی جگہوں کو جلد سے جلد پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوم گارڈز ڈپارٹمنٹ اور 20فیصد اسامیوں پر صرف خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔ محکمہ کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 100دنوں میں بھرتی کا عمل شروع کرنے کی تجویز تیار کریں۔حکومت کا خیال ہے کہ ان بھرتیوں سے محکمہ ہوم گارڈز میں خواتین کے خلاف جرائم میں زبردست کمی آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سلامتی کا ماحول بھی پیدا ہوگا۔ حکومت نے اگلے 4سالوں میں ہوم گارڈز کی تمام خالی جگہوں کو مرحلہ وار پر کرنے کےلئے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔ خواتین اختیار کاری، باصلاحیت نوجوان اور تمام محکمہ جاتی اسامیوں کو تیزی سے پر کرنے اور ملازمتوں میں خواتین کی تعداد بڑھانے کےلئے حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے ۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش ہوم گارڈز تنظیم کےلئے حکومت ہند نے اس وقت 1,18,348ہوم گارڈ رضاکاروں کو منظوری دی ہے، جس میں 785 دیہی، 366شہری کمپنیوں سمیت کل 1151کمپنیاں بنائی گئی ہیں، جن میں 25 خواتین اور 60آزاد خواتین پلاٹون بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS