نئی دہلی (ایس این بی)دہلی پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دو ’ممبران‘کو ان کی مبینہ مشکوک سرگرمیوں کے لئے سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ ایک افسر نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کھجوری خاص پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 10/13 کے ساتھ ساتھ آئی پی سی کی دفعہ 120B (مجرمانہ سازش) اور 153A (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت دو پی ایف آئی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر حکومت اور ملک کے خلاف مبینہ طور پر سازش کرنے کا الزام ہے۔ افسر نے کہا کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ قومی راجدھانی میں پی ایف آئی ممبران کے خلاف یو اے پی اے کے تحت یہ دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس تنظیم سے مبینہ طور پر وابستہ چار لوگوں کو دہلی پولیس نے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ مرکز نے 28 ستمبر کو پی ایف آئی پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے بعد، دہلی پولیس نے شہر کے چھ اضلاع میں پھیلے ہوئے پی ایف آئی یونٹوں پر چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر اس گروپ سے جڑے 33 لوگوں کو حراست میں لیا۔
پی ایف آئی کے 2 اورممبران پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS