پورٹ لینڈ میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی،2بلاک

0
CBS42

واشنگٹن : (یو این آئی ، اسپوٹنک) امریکی ریاست پورٹ لینڈ کے اوریگون میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پورٹ لینڈ شہر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8 افراد کا علاج اسپتال میں جاری ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مرد اور خواتین دونوں ہفتے کے روز ساؤتھ ویسٹ تھرڈ ایونیو کے 300 بلاک میں ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے اور انہیں اس واقعے کے بعد ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال لے جایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS