نائیجیریا میں سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک، 8 زخمی

0

ابوجا: (یو این آئی) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں تین گاڑیوں کی ٹکر میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے قائم مقام قومی سربراہ داؤد بیو نے جائے وقوعہ کے دورے کے دوران صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ابوجا کے مضافات میں یانگوزی-گواگوالڈا روڈ پر دو بسیں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔
مسٹر بیو نے کہا کہ ٹکر کے بعد تینوں گاڑیاں آگ کی زد میں آ گئیں۔ انہوں نے اس مہلک حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑیوں پر سے کنٹرول کھو بیٹھے۔ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ وہ شدید جھلس گئے تھے اور انہیں محفوظ نہیں کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 19 لاشیں پھنسی ہوئی تھیں لیکن امدادی کارکنوں نے انہیں باہر نکال لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ روڈ سیفٹی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی نہ کریں اور سڑک استعمال کرنے والے دیگر لوگوں، خاص طور پر مسافروں کو ہمیشہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اوور اسپیڈنگ سے خبردار کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS