ناگور میں 17نئے معاملے پازیٹیو

0

اجمیر: راجستھان میں اجمیر ڈویزن کا ناگور ضلع کورونا پازیٹیو مریضوں کا دھماکہ خیز مرکز بنتا جارہا ہے۔بدھ کو آئی میڈیکل رپورٹ میں 17نئے پازیٹیو مریض آنے سے ناگور انتظامیہ اور اجمیر ڈویزن ہیڈکوارٹر کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے سینئر آئی اے ایس افسر نریش پال گنگوار کو ناگور کا انچارج مقرر کیا ہے۔ وہ ناگور کیمپ پر طبی سہولیات اور کورینٹائن کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دیں گے۔دوسری طرف اجمیر، ٹونک، بھیلواڑہ ضلع سے آج صبح ایک بھی نئے پازیٹیو مریض کے نہیں ملنے سے راحت ہے۔ البتہ اجمیر شہر میں رات درگاہ تھانہ علاقہ کے لاکھن کوٹٹری سے باپ بیٹے کے طورپر دو پازیٹیو اور بھگوان گنج میں واقع کورینٹائن سنٹر سے ایک مریض ملنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ ان تین نئے مریضوں کے ملنے کے بعد اجمیر میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد 259ہوگئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS