دہلی میں کسانوں کے خلاف 17معاملے واپس

0

نئی دہلی: دہلی سرکار نے گزشتہ سال زرعی قوانین کے خلاف تحریک کے دوران یہاں پولیس کے ذریعہ درج کئے گئے 17معاملوں کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والے تشدد سے متعلق ایک معاملہ بھی شامل ہے۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے منگل کویہ جانکاری دی۔افسر نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعہ وزیر داخلہ ستیندر جین کو 31جنوری کو بھیجی گئی معاملوں سے متعلق فائل کو پیر کے روز محکمہ قانون کی رائے لینے کے بعد منظوری دے دی گئی۔ دہلی پولیس نے نومبر 2020 سے دسمبر 2021 کے دوران درج کئے گئے 54 معاملوں میں سے 17کو واپس لینے کا فیصلہ کیاتھا۔ اس میں تقریباً 200 سے 300 مظاہرین اور 25ٹریکٹروں کے لاہوری گیٹ کے ذریعہ لال قلعہ پہنچنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔ جس کے سبب ٹکٹ کاؤنٹروں اور سیکورٹی جانچ کے آلات کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کے علاوہ 150 سے 175ٹریکٹروں پر سوار ہوکر اترپردیش کے لونی سے دہلی میں داخل ہونے والے کسانوں کے خلاف شمال مشرقی دہلی کے جیوتی نگر پولیس تھانے میں ایک معاملہ درج کیاگیا تھا۔ الزام ہے کہ ان کسانوں نے پولیس اہلکاروں کے فرائض میں رکاوٹ ڈالی اور ان پر حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS