مہاراشٹر کے گڑھ چیرولی میں تصادم میں کم از کم 13 ماؤنواز ہلاک

0
image:.ndtv.com

ممبئی: (یو این آئی) مہاراشٹر کے گڑھ چیرولی میں جمعہ کی صبح پولیس کے ساتھ ایک تصادم میں کم از کم 13 ماؤ نواز ہلاک ہوگئے۔
گڑھ چیرولی کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس سندیپ پاٹل نے بتایا کہ انکاؤنٹر آج صبح 5 بجے ہوا۔ انکاؤنٹر کے وقت،نکسل اٹٹاپلی کے جنگل کوٹامی میں ایک میٹنگ کے لئے جمع ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ماؤنوازوں کی موجودگی کی انٹلی جنس اطلاع کی بنیاد پر،مہاراشٹرا پولیس کی سی 60 بٹالین نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلیوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اس دوران 13 نکسلی ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا ، “جنگل میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد،ہم نے مہم ایک روز قبل شروع کی تھی۔ اب تک،ہمیں 13 لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ “

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS