دنیابھرمیں کورونا وائرس کے  12،408،371  متاثرین

    0

     نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاہے اور اب تک اس کی زد میں  12،408،371 افراد  آچکے ہیں اور 5،57،801 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اور صحت یاب افراد کی تعداد 7،237،646ہے۔
    کووڈ ۔19 سے  متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے،برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین  کی تعداد 12،408،371  ہوگئی ہے جب کہ 5،57،801 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    دنیا میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے  امریکہ میں  اب تک 3،220،500 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور135،828 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1،759،103 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 69،254 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 913+ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 795،755 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے  475 اموات کے ساتھ  ہلاک شدگان کی  کی مجموعی  تعداد 21،639 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 278،068 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 4،96،048 افراد اس وبا سے  شفایاب ہوئے ہیں۔
    روس کوڈ 19 کے  کیسز کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس ملک میں اب تک 713،936 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،017 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں بھی حالات  دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں اور یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 316،448 ہوگئی ہے اور 11،314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی  کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 306،216 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 6682 ہوچکی ہے۔
     کووڈ19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برطانیہ میں اب تک 2،87،621 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44،602 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو نے کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے  جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،82،283 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی  زد میں آنے سے 33،526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں  اسپین میں کوروناوائرس متاثرین  کی تعداد 253،056 ہے جبکہ 28،401 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران دسویں نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،50،458 تک جا پہنچی ہے اور اس  جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے 12،305 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    یوروپی ملک اٹلی میں 2،48،363 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،926 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اوریہاں اب تک 2،40،848 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4983 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں 175494 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 2238 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
    جنوبی افریقہ نے کورونا وائرس کے معاملہ میں سعودی عرب اور ترکی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،39،339 تک جا پہنچی ہے اور 3720 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 223327 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور2100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،09،962 تک جا پہنچی ہے اور 5300 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 207،356 ہے اور 29،982 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،99،001 افراد  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 9057 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    چین میں اب تک 84،992 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔خیال رہے یہی وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس ملاتھا۔کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9778 ، کینیڈا میں 8797 ، نیدرلینڈ میں 6156 ، سویڈن میں 5500 ، ایکواڈور میں 4900 ، مصر 3617 ، انڈونیشیا 3417 ، عراق 2882 ،  آئرلینڈ میں 1743 ، پرتگال میں 1644 اور ارجنٹائنا میں 1720 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS