دلت کی شادی میں ڈی جے بجانے پرتوڑ پھوڑ، 11گرفتار

0
news18

راج گڑھ (پی ٹی آئی) : مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع میں ایک دلت شخص کی شادی میں ڈی جے بجانے ، جلوس نکالنے ، گاؤں والوں کے ذریعہ ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے اور شادی کے مقام پر توڑ پھوڑ کرنے کیلئے پولیس نے 38لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے، جن میں سے 11لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی جانکاری دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما نے اتوار کو بتایاکہ راج گڑھ ضلع کے ماچل پور تھانہ علاقہ کے کچناریا گاؤں میں ہفتہ کی رات کو ایک دلت کنبہ کے بیٹے کی شادی میں ڈی جے بجانے اور جلوس نہ نکالنے کی بات کو لے کر تنازع ہوا تھا۔ اس میں گاؤں کے لوگوں نے شادی والے کنبہ کے ساتھ مار پیٹ کی اور ٹینٹ پھاڑ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس رات میں ہی موقع پر پہنچی اور 38لوگوں کے خلاف نامزد معاملہ درج کیا گیا، جن میں سے 11 لوگوں کی گرفتاری کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ کچناریا گاؤں میں رہنے والے راجیش اہروار کی شادی میں پیش آیا۔ افسر نے بتایاکہ اتوار کو پولیس فورس کی موجودگی میں دولہے راجیش اہروار کو گھوڑی پربٹھاکر ڈی جے کے ساتھ جلوس بھی نکالا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قانون و انتظام بنائے رکھنے کیلئے گاؤں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے اور دولہے کے کنبہ کو ہر طرح کی مدد اور سیکورٹی کا یقین دلایا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS