پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں آتشزدگی،8دکان خاکستر

0
image:kashmirreader.com

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں زائد از نصف درجن دکان خاکستر ہوگئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم آٹھ دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ خاکستر ہونے والے دکانوں میں ایک میڈیکل شاپ، ایک کریانہ دکان،جوتوں کا ایک دکان اورایک درسگاہ بھی شامل ہے۔ دریں اثنا محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا لیکن ان کے پہنچنے تک آٹھ دکان خاکستر ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آگ سے لاکھوں روپیے مالیت کے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS