احمد آباد(ایجنسیاں) : وڈگام سے کانگریس کے ممبراسمبلی جگنیش میوانی نے گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر ریاست کی حکمراں بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ گجرات حکومت پر جبر کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ خوف کی وجہ سے بی جے پی کے خلاف بات نہیں کر پا رہے ہیں۔گجرات میں اونا کے واقعہ اور گزشتہ 5 سالوں میں دلتوں کے مسائل کو آپ کس طرح دیکھتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں دلت لیڈرجگنیش میوانی نے کہا کہ دلت زیادہ تر مزدور طبقے سے آتے ہیں اور وہ بے زمین لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے، لیکن گجرات حکومت کو دلتوں اور غریبوں کی فکر نہیں ہے۔جگنیش نے مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوںبھی تنقیدکی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی استحصال ایسے تمام مسائل ہیں جو دلتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ2سالوں میں جہاں بھی میں بی جے پی کے خلاف مہم چلا سکا ہوں۔ وہاں اپنے لوگوں کو بتایا ہے کہبی جے پی کس کے خلاف کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے کہا ہے کہ بی جے پی آپ کا ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی اور اتحادی تنظیمیں آئین کے خلاف ہیں۔دلتوں کے تئیں حکومت کا رویہصحیح نہیںہے۔ انہیں پرواہ نہیں ،. ‘تم مر جاو¿، ہمیں پرواہ نہیںہے ،یہی رویہ ہے۔ ہر طرف سے مطالبات آنے اور ریاستی اسمبلی میں مسائل اٹھائے جانے کے باوجود، وہ نہ تو مظالم (ایس سی-ایس ٹی ایکٹ) کے معاملات کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ ہی اسکالرشپ اسکیم کو نافذ کرنے کی پرواہ کرتے ہیں۔ (وہ) ایس سیایس ٹی سب پلان ایکٹ کی تشکیل کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ وہ بے زمین دلتوں کے بارے میں کچھ نہیں کرنا چاہتے، وہ زمین الاٹ نہیں کرنا چاہتے، وہ الاٹ کی گئی زمین پر قبضہ یقینی نہیں بنوانا چاہتے جب تک کہ احتجاج کی اپیل نہ ہو۔ تو رویہ وہی ہے۔
لوگ ڈر سے بی جے پی حکومت کے خلاف نہیں بولتے: جگنیش میوانی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS