نئی دہلی: مرکزی وزیر نتیانندرائے نے منگل کو لوک سبھا میں بتایا کہ پورے ملک میں ہندوستانی شہریوں کا قومی رجسٹر تیار کرنے کے بارے میں مرکز نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔ ایوان زیریں میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانندرائے نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سپلیمنٹری لسٹ میں شامل کئے جانے اور نکالے جانے کے حوالے سے آسام کے لئے این آر سی 31اگست 2019 کو شائع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ’قومی سطح پر ہندوستانی شہریوں کیلئے قومی رجسٹر تیار کرنے کے بارے میں سرکار نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاہے‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS