نئی دہلی: سپریم کورٹ کے ذرائع نے منگل کی دیر رات واضح کیا کہ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کے خلاف خود نوٹس
لیکر عدالت کی توہین کا کوئی معاملہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ذرائع نے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کی ویب سائٹ پر سردیسائی کے خلاف
خود سے نوٹس لئے جانے کا معاملہ لاپرواہی سے اپلوڈ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسے درست کرنے کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ منگل کی دیر شام عدالت کی ویب سائٹ پر مسٹر سردیسائی کے خلاف سے خود سے نوٹس کا معاملہ درج
فہرست کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد اس سے متعلق وضاحت جاری کرکے بتایا گیا کہ یہ غلطی سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ
ہوگیا ہے۔
یہ معاملہ عدلیہ کے خلاف گزشتہ سال کئے گئے قابل اعتراض ٹوئٹ پر سامنے آیا تھا اور آستھا خرانہ نے اس سلسلہ میں
ایک شکایت درج کرائی تھی۔
اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے گذشتہ برس ستمبر میں شکایت پر مجرمانہ توہین کا معاملہ شروع کئے جانے کی اجازت
نہیں دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS