ٹی آرایس کے ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون میں جشن

    0

    حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آرایس کے ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی کارکنوں نے جشن منایا۔ اس جشن کا اہتمام بلدی انتخابات میں پارٹی کے شاندار مظاہرہ پر کیا گیا، کیونکہ ان انتخابات میں بیشتر نشستوں پر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کی اطلاعات کے ساتھ ہی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد تلنگانہ بھون پہنچی، جنہوں نے جئے کے سی آر (وزیراعلی تلنگانہ)،جئے ٹی آرایس کے نعرے لگائے۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند کے تارک راما راو نے تلنگانہ بھون سے نتائج پر نظر رکھی۔ پارٹی کی کامیابی سے مسرور ٹی آرایس کے کارکنوں نے جشن منایا، مٹھائیان تقسیم کیں اور ایک دوسرے کومبارکباد پیش کی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS