شہریت قانون کے خلاف راجستھان اسمبلی میں تجویز منظور،بی جے پی نے کی نعرے بازی

0

نئی دہلی: شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف عوام کا مظاہرہ جاری ہے وہیں غیر بی جے پی ریاستیں بھی سخت اقدامات کر رہی ہیں۔ این آر سی اور شہریت قانون کے خلاف کیرالہ اور پنجاب حکومت نے  اسمبلی میں تجویز پیش کی تھی اور اب اس فہرست میں راجستھان بھی شامل ہو گیا ہے۔ حکومت راجستھان نے شہریت قانون کے خلاف ایوان میں تجویز پاس کر دی ہے۔ تجویز کو منظوری دئے جانے کے بعد اسمبلی میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے خوب نعرے بازی کی۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ہماری حکومت مرکز کے اس قانون کی پر زور مذمت کرتی ہے۔واضح رہے کہ راجستھان سے قبل کیرالہ اور پنجاب حکومت بھی اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف تجویز منظور کر چکی ہیں۔ کیرالہ کی حکومت نے تو اور بھی سخت قدم اٹھاتے ہوئے شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ کا بھی رخ کیا ہے۔ کیرالہ حکومت اور وہاں کے گورنر عارف محمد خان کے مابین اس مسئلے پر اختلافات بھی ہوئے، اور گورنر نے اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS