ہندوستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

0
Image:Punjab Tribune

نئی دہلی: ہندوستانی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے حالیہ دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت دوطرفہ تجارتی و اقتصادی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
روس میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک ویڈیو بیان میں شرنگلا نے بتایا کہ روسی نائب وزرائے اعظم ریبکوف اور ایگور اور دیگر اعلی عہدیداروں بشمول وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرنگلا رواں ہفتے 17 اور 18 فروری کو روس کے دو روزہ دورے پرگئے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ ہندوستان اور روس اعلی ٹکنالوجی پرتوجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں ایل این جی اور کوکنگ کول جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جب کہ روسی کمپنیوں نے اندرون ملک آبی گزرگاہوں،ریلوے اور اسٹیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے چنئی – ولادیووستوکی راہداری کے آپریشن کے سلسلے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19 ویکسین بنانے کے ساتھ ہی افغانستان امور اور اقوام متحدہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرنگلا نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان کے دورے پر آنے والے ہیں اور اس کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔ اس سے پہلے مسٹر لاوروف ہندوستان تشریف لائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS