آندھرا پردیش: کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے 15000ہزار کی امداد

    0

    کورونا وائرس وبا کا قہر ہندوستان میں جاری ہے، اب اس وائرس کا اس قدر خوف ہے کہ اس انفیکشن سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی آخری رسومات ادا کرنے میں بھی لوگ جھجک رہے ہیں۔ کئی جگہ لاشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، اور کئی مواقع پر اپنے رشتہ داروں نے بھی لاش لینے سے انکار کر دیا۔ ایسے میں آج آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست میں کورون وائرس کے شکار افراد کی آخری رسومات ادا کرنے والے کو اس کے لئے 15،000 روپے ملیں گے۔ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے منگل کے روز کہا کہ کوئی بھی اسپتال کووڈ مریضوں کو داخل کرنے سے انکار نہیں کرے، ایسے اسپتالوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
    وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ قرنطین مراکز میں آچھی سروسز کی فراہمی کے لئے ایک ہفتہ کی خصوصی مہم اپنائیں جہاں شکایات کے لئے کال سینٹر کا نمبر دیئے جائیں۔ کووڈ ۔19 کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران ، وزیراعلیٰ نے احتیاطی تدابیر کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہر مرکز کو شکایات کے لئے کال سینٹر نمبر رکھنا چاہئے اور عہدیداروں کو باقاعدگی سے رائے لینا چاہئے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS