زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 1رن سے شکست دے دی

0

پرتھ(ایجنسیاں) :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 6 وکٹیں94 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، بابر 4 رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 رنز بناکر پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد محمد نواز(22) اور محمد وسیم جونیئر (ناٹ آئوٹ12) نے مزاحمت کی اور ٹیم کی امید جگائے رکھی ۔ چھ گیندوں پر 11رن کے دوران محمد نواز نے پہلی گیند پر چوکا لگایا اس کے بعد جیت یقینی نظر آرہی تھی لیکن نواز تیسری گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد تین گیندوں پر تین رن کی ضرورت تھی لیکن شاہین آفریدی بھی آخری گیند پر تین رنز نہیں بناپائے اور رن آئوٹ ہوکر پاکستان کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔اس شکست کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔ بہترین کھیل کے لیے سکندر رضا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے سب سے زیادہ 3وکٹیں حاصل کی جبکہ براڈ ایوینز کو دو وکٹ ملا۔ بیلسنگ مزربانی اور لاکے جونوے کو ایک ایک کامیابی ملی۔
پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کریگ اروائن اور ویسلے مدھیویر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، ویسلے مدھیویر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اروائن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، ملٹن شمبا کو 8 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، پھر 14 ہویں اوور میں شاداب خان نے پہلے سین ولیمز کو 31 رنز پر بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ریگس چکا بوا کو بھی اگلی ہی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اگلے اوور میں محمد وسیم جونیئر نے سکندر رضا کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا اور پھر اگلی ہی گیند پر لیوک جونگوی کو بھی بولڈ کر دیا۔
محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان نے 23رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS