سنت کبیر نگر:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے بکھراتھانے میں پولیس حراست میں ایک شخص کی موت کے معاملے میں تھانہ انچار کو معطل کردیا گیا ہے۔
آفیشیل ذرائع کے مطابق بکھرا علاقے کے گرام شیوبکھری باشندہ بہریچی کا بیٹا اشوک اپنی معشوقہ کو بھگا کر لے گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے بہریچی اور بیوی درگاوتی کو اتوار کو اٹھا کر تھانے لے گئی تھی۔پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد درگاوتی کو چھوڑ دیا لیکن بہریچی کو لاک اپ میں بند کر تین دن تک اس کی پٹائی کی۔ حالت نازک ہونے پر پولیس اسے ضلع اسپتال لے کر گئی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اور اسپتال گیا پولیس اہلکار لاش کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی ڈی ایم دیویا متل و ایس پی ڈاکٹر کوستبھ نے اسپتال پہنچ کر حادثے کی جانکاری لی اور متوفی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔ اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے تھانہ انچارج انسپکٹربکھرا کو معطل کردیا۔اہل خانہ کے مطابق پولیس نے بہریچی کی موت کی وجہ سیڑھی سے اترتے وقت گرنے کو بتایا ہے۔