اتراکھنڈ میں کورنٹن سینٹر میں نوجوان نے کی خودکشی کی

0

دہرادون:اتراکھنڈ میں دہرادون ڈسٹرکٹ واقع ایک ہوسٹل میں بنے کورنٹن سینٹر میں جمعہ کو ایک نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر  خود کشی  کرلی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بالاوالا علاقے میں بھگوان داس میڈیکل کالج کے قریب واقع بوائز ہاسٹل میں بنائے گئے کورنٹن سینٹر میں جبل پور (مدھیہ پردیش) سے واپس آئے ایک نوجوان نے پھانسی لگا لی۔ متوفی کی شناخت ہردواررہائشی سنکیت  مہرا (19) کے طورپرہوئی ہے۔ متوفی پانچ چھ جون کی درمیانی رات جبل پور سے بس کے ذریعے دہرادون آیا تھا اور اس کے بعد سے ہی اسے کورنٹن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔  موقع سے پولیس کو کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان کورنٹن سینٹر میں اکثر ان لوگوں کو بھی رکھ دیا گیا ہے، جو ارد گرد کے اضلاع کے ہیں۔ ایسے بہت سے تارکین وطن اپنے گھر کے پاس
پہنچنے کے باوجود کسی دوسری جگہ کورنٹن کئے جانے سے ذہنی طور پر پریشان ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS