یوگی کی قیادت میں بی جے پی دوبارہ بنائے گی حکومت:راج ناتھ

0
The Economic times

مرزاپور:(یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نظم ونسق کو درست کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کو نئی بلندیوں پر لےجانے والی بی جے پی دوسری بار یوگی کی قیادت میں اترپردیش میں حکومت بنائے گی۔ سنگھ نے بدھ کو یہاں عوامی ریلی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ کہنے میں کوئی گریز نہیں ہے موجودہ بی جے پی حکومت ان کےمیعاد کار کے مقابلے میں بھی کہیں بہتر ہے۔ کسی بھی ریاست کو ترقی کے راستے پر لانے کے لئے وہاں کی نظم ونسق کا اہم کردار ہوتا ہے۔ سال 2017سے پہلے کی حکومت میں مافیا اور مجرمین اتنا اثر رکھتے تھے کہ ان کے کہنے پر افسران کے تبادلے ہوجاتے تھے جبکہ آج مافیا اور جرائم پیشہ افراد جیل کی چہاردیواری کے پیچھے خود کو زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں ترقی کے نئے ایام قائم کئے ہیں۔ ریاست کی معیشت لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ملک کی دوسری معشیت ہے ۔ پانچ سال پہلے 11لاکھ کروڑ کی معیشت والا یوپی آج 21لاکھ کروڑ روپئے کا ہے۔
راجناتھ نے دعوی کیا کہ موجودہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اور اس کی اتحادی 300سے زیادہ سیٹیں جیت کر حکومت بنانے جارہے ہیں۔ تین چار دہائیوں میں ایسا پہلی بار ہوگا جب کوئی حکومت دوبارہ حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی کامیاب قیادت اور سفارتی سوجھ بوجھ کے نتائج ہیں کہ سال 2014 سے پہلے دنیا ہندوستان کو سنجیدگی سے نہیں لیتی تھی جبکہ آج ہندوستان کی بات کو دنیا کان کھول کر سنتی ہے اس کا احترام کرتی ہے۔
بی جے پی اور معاون پارٹیوں کے امیدواروں کوووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا’گذشتہ پانچ سالوں میں عوام نے وقت وقت پر محسوس کیا ہے کہ کسان،نوجوان اور خواتین کو مرکز اور ریاست کی مختلف اسکیمات کا فائدہ ملا رہا ہے وہیں کورونا بحران میں دوبار مفت راشن کی سہولیت ’لکشمی‘کی آمد کا مظہر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS