کورونا بحران کے دور میں امید کی کرن ہے یوگا: نریندر مودی

0
image:youtube

نئی دہلی : (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں یوگا پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بنا ہوا ہے اور’یوگا سے تعاون تک‘کا منتر ایک نئے مستقبل کو راہ دکھائے گا،انسانیت کو مضبوط بنائے گا ۔
نریندر مودی نے پیر کے روز ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا “آج جب پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے تو یوگا امید کی ایک کرن بنا ہوا ہے۔ بھلے ہی دو سالوں سے دنیا بھر کے ممالک اور ہندوستان میں کوئی بڑی عوامی تقاریب کا انعقاد نہیں ہوا ہو لیکن یوگا ڈے کے تیئں جوش و خروش ذرا بھی کم نہیں ہوا ہے۔
بھگود گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے نریدنر مودی نے کہا “گیتا میں کہا گیا ہے کہ غموں سے چھٹکارا اورآزادی کو ہی یوگا کہتے ہیں۔ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی انسانیت کے اس یوگا سفر کو ایسے ہی آگے بڑھانا ہے چاہے کوئی بھی جگہ ہو،کوئی بھی صورتحال ہو،ہرعمر کے لئے ہرایک کے لئے یوگا کے پاس کوئی نہ کوئی حل ضرور ہے‘۔
انہوں نے کہا “آج کی دنیا میں یوگا کے تیئں پرتجسس لوگوں کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے۔ ملک اور بیرون ملک یوگا اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، یوگا کا بنیادی فلسفہ ،بنیادی اصول ہے،اسے برقرار رکھتے ہوئے یوگاکو لوگوں تک پہنچنا چاہئے،بلا تعطل اور مسلسل پہنچنا چاہئے،یہ کام ضروری ہے۔ اوریہ کام یوگا سے وابستہ لوگوں کو یوگا کے آچاریوں،یوگا مبلغین کو ساتھ مل کر کرنا چاہئے۔ ہمیں خود بھی یوگا کا عہد کرنا ہے،اور سبھی کو بھی اس عہد کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ’یوگا سے تعاون تک‘کا یہ منتر ہمیں ایک نئے مستقبل کی راہ دکھائے گا،انسانیت کو تقویت بخشے گا۔
دنیا کے بیشتر ممالک کے لئے یوگا ڈے ان کا قدیم ثقافتی تہوار نہیں ہے۔ اس مشکل وقت میں اور پریشانی میں لوگ اسے آسانی سے بھول سکتے تھے،اسے نظرانداز کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس لوگوں میں یوگا کا جوش اور لگاؤ مزید بڑھا ہے ۔ گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں دنیا کے کونے کونے میں لاکھوں نئے یوگاپریکٹیشنر بنے ہیں۔ یوگا کا جو پہلا متبادل تحمل اور نظم و ضبط کو کہا گیا ہے ،ہرکوئی اسے اپنی زندگی کا جزو بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب کورونا کے پوشیدہ وائرس نے دنیا میں دستک دی تھی ، تب کوئی بھی ملک وسائل سے،اہلیت اور ذہنی طور پر اس کے لئے تیار نہیں تھا۔ سبھی نے دیکھا ہے کہ اس مشکل اوقات میں یوگا خود اعتمادی کا ایک بہترین ذریعہ بنا۔
یوگا نے لوگوں میں یہ یقینی بنایا کہ ہم اس بیماری سے لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’جب میں فرنٹ وارئیرس سے،ڈاکٹروں سے بات کرتا ہوں تو وہ مجھے بتاتے ہیں کہ کورونا کے خلاف جنگ میں انہوں نے یوگا کو بھی اپنی حفاظتی ڈھال بنایا۔ ڈاکٹروں نے یوگا سے اپنے آپ کو بھی مضبوط کیا،اور اپنے مریضوں کی جلد صحت یاب کرنے میں اس کا استعمال بھی کیا۔ آج اسپتالوں سےایسی بہت ساری تصاویر آتی ہیں جہاں ڈاکٹر س اور نرسیں مریضوں کو یوگا کی تعلیم دے رہے ہیں تو کہیں مریض اپنے تجربات شیئر کررہے ہیں۔ دنیا کے ماہرین خود بتا رہے ہیں کہ پرانایائم ، انولوم ویلوم جیسی مشقوں سے ہمارے نظام تنفس کو کتنی تقویت حاصل ہوتی ہے”۔آج میڈیکل سائنس بھی علاج کے ساتھ ساتھ ہیلنگ پر بھی یکساں زور دیتی ہے اوریوگا ہیلنگ پروسیس میں فائدہ مند ہے۔ میں مطمئن ہوں کہ آج یوگا کے اس پہلو پر پوری دنیا کے ماہرین متعدد قسم کی سائنسی تحقیق اور اس پر کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا “کورونا دور میں یوگا سے ہمارے جسمانی مفادات اور ہماری قوت مدافعت پرپڑنے والے مثبت اثرات پر متعدد مطالعات ہورہے ہیں ۔ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سارے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا آغاز بچوں کو یوگا۔پرانایائم سے کرایا جارہا ہے جو بچوں کو کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے جسمانی طور پر تیار کررہا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے سنتوں نے ہمیں سکھایا ہے’’یوگا۔ ورزش سے ہمیں اچھی صحت،صبرو تحمل اور لمبی خوشگوارزندگی میسر ہوتی ہے۔ ہمارے لئے صحت سب سے بڑا مقدر ہے ، اور اچھی صحت تمام کامیابیوں کا ذریعہ ہے۔ ہندوستان کے سنتوں نے جب بھی صحت کی بات کی ہے تو اس کا مطلب صرف جسمانی صحت نہیں بلکہ فزیکل ہیلتھ کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
یوگا سے ہمیں یہ تجربہ ہوتا ہے کہ ہماری سوچنے کی طاقت ، ہمارا اندرونی ضبط و تحمل اتنازیادہ ہے کہ دنیا کا کوئی مسئلہ،کوئی بھی نیگیویٹی ہمیں نہیں توڑ سکتی۔ یوگا ہمیں ذہنی طاقت اور تخلیقی صلاحیت کی راہ دکھاتا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ جب ہندوستان نے اقوام متحدہ میں یوگا کے عالمی دن کی تجویز پیش کی تھی ، تو اس کے پیچھے یہی جذبہ تھا کہ یوگا کی پوری دنیا میں قابل رسائی ہونی چاہئے۔ آج ہندوستان نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے اس سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ، “اب دنیا کو ایم یوگا ایپ کی طاقت حاصل ہوگی۔ اس ایپ میں کامن یوگا پروٹوکول کی بنیاد پریوگا تربیت کی بہت ساری ویڈیوز دنیا کی مختلف زبانوں میں دستیاب ہوں گی۔ یہ جدید ٹکنالوجی اور قدیم سائنس کے فیوژن کی بھی ایک بہترین مثال ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ یوگا پوری دنیا میں ‘ون ورلڈ ون ہیلتھ’ کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار نبھائے گا‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS