سنتوں کی پدیاترا پر روک، یتی نرسمہانند گھر میں نظر بند

0

غازی آباد، (ایجنسیاں) ہندو سماج کو بیدارکرنے کے نام پر غازی آباد سے میرٹھ تک کی پد یاترا روک دیا گئی۔ غازی آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہات ارج راجہ اور
ایس ڈی ایم ونے کمار سنگھ یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی ڈاسنہ میں شیو شکتی دھام پہنچ گئے۔ عہدیداروں نے کہاکہ دفعہ 144 نافذ ہونے کی بات کہی۔فی
الحال اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند گری مہاراج کو 3دنوں کے لئے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ۔ مہنت یتی کا الزام ہے کہ انہیں جیل میں سڑانے کی دھمکی
دی گئی ہے۔دراصل، شیو شکتی دھام ڈاسنہ کے پیٹھادھیشور اور شری پنچدشنام جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند گری مہاراج اپنے 20 شاگردوں کے
ساتھ شیو شکتی دھام ڈاسنہ سے میرٹھ کے کھجوری گاو¿ں جانے والے تھے۔ پد یاترا میں، مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند گری پورے ہندو سماج کو اپنی حفاظت کے
لیے بیدارکرنے والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے ہر ہندو کا کنبہ اور وجود خطرے میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنتوں کی پد یاترا ایک تاریخ رقم
کرے گی اور ہندوو¿ں میں بھروسہ پیدا کرے گی۔ انہوں نے تمام ہندوو¿ں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ حالانکہ انتظامیہ نے پد یاترا پر پابندی لگا دی
ہے۔ مہنت یتی کو 3 دنوں کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS